کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات بڑھنے لگے

شہر قائد میں اب تک 150 سے زائد بچے اغوا ہو چکے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 13 ستمبر 2018 21:43

کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات بڑھنے لگے
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 ستمبر 2018ء) کراچی بچوں کے لیے غیر محفوظ شہر بن گیا۔شہر قائد میں بچوں کے اغواء کی وارداتیں بڑھنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں جرائم کی شرح ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔آئے روز سٹریٹ کرائمز کے واقعات نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔اب شہر قائد کے باسیوں کو ایک نئی مصیبت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور نئی مشکل کمسن بچوں کے اغوا کی ہے۔

کراچی میں بچوں کے اغواء کی وارداتیں تیزی سے بڑھنے لگی ہیں۔اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 150 بچوں کو اب تک اغوا کیا جاچکا ہے۔اس میں بیشتر بچوں کی عمریں 10 سال سے کم ہیں۔والدین اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سبب انتہائی پریشان ہیں اور حکام سے درخواست گزار ہیں کہ ان کے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

آج بھی اس حوالے سے ایک افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے نیپئیر میں پیش آیا ہے۔

جہاں 8 ماہ کی بچی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔اس موقع پر بچی کے والدین غم سے نڈھال ہیں اور حکام بالا سے اپیل کر رہے ہیں کہ انکی بچی کو بازیاب کروانے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اغواء کے ان کیسسز کو مانیٹر کر رہی ہے اور جلد ہی اس گھناونے کام میں ملوث پس پردہ عناصر بے نقاب ہوں گے اور ان وارداتوں میں کمی ہو جائے گی۔اس حوالے سے پولیس بھرپور کوشش کرہی ہے کہ وہ حالات کو قابو میں لا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں