احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تیل کی خورد برد کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا

ہفتہ 15 ستمبر 2018 19:59

احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تیل کی خورد برد کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تیل کی خورد برد کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران نیب لاہور کے پراسکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب نے درخواست گزار ملزمان سے تفتیش کرنی ہے، دونوں ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے لہٰذا درخواست ضمانت منسوخ کی جائے، مقدمہ میں ملزمان دلبر سمیت دو ملزمان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں