انٹر نیشنل سیڈنگ ایسوسی ایشن میں رجسٹریشن کیلئے کام کر رہے ہیں ‘ ایم ڈی سیڈ کارپوریشن

کسانوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے مقابلے میں معیاری بیجوں کی سستے نرخوں فراہمی اولین ترجیح ہے ‘ وحید اختر انصاری

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن وحید اختر انصاری نے کہا ہے کہ بیماریوں سے پاک اور معیاری بیجوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،انٹر نیشنل سیڈنگ ایسوسی ایشن میں رجسٹریشن کیلئے کام کر رہے ہیں اور اس کا حصول بڑی کامیابی ہو گی ،افرادی قوت کو پورا کرنے کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی ۔

ایک انٹر ویو میں ایم ڈی سیڈ کارپوریشن نے کہا کہ محکمے کے تمام شعبوںکی استعداد کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کسانوں کو بیماریوں سے پاک اور معیاری بیجوں کی فراہمی کیلئے ریسرچ پر فوکس کیا ہے اور اس تناظر میں زرعی سائنسدانوں سے مشاورت کا عمل بڑھایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق کسانوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے مقابلے میں معیاری بیجوں کی سستے نرخوں فراہمی اولین ترجیح ہے ۔کسانوں کا سیڈ کارپوریشن پر اعتماد ہماری کامیابی اور فخر ہے جسے کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔ وحید اختر انصاری نے کہا کہ کسانوںکو معیاری بیجوں کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں