توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری

جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:56

توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب محمد طاہر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے فیصل آباد کے ڈی ایس پی میاں محمد شعیب کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کے حکم پر اسکو ترقی دے کر ایس پی نہیں بنایا جا رہا اور عدالت کے 26اگست2018ء کے فیصلے کی پاسداری نہیں کی جا رہی ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ جس پر عدالت نے آئی جی محمد طاہر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں