لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو میں کریکر دھماکہ

گھر سے تین گولے بھی برآمد ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اکتوبر 2018 13:35

لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو میں کریکر دھماکہ
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر 2018ء) : لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو میں کریکر دھماکہ ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو میں کریکر دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے گھر کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران گھر سے تین گولے اور اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس نے گولے برآمد ہونے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گولے ناکارہ بنادئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ میں مزید سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں