ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد

کامران اور دیگر پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگانے پر سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:35

ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد
لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور سلیم شہزاد نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران اور دیگر پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگانے پر سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی جبکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کس قانون کے تحت اساتذہ کی تضحیک کی،جنہیں ہتھکڑیاں لگائی گئیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بچوں کو تعلیم دی،میں استاد کی بے حرمتی برداشت نہیں کروں گا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران اور دیگر پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگا کر لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کرنے پر لیے گئے از خود نوٹس پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سیم اور ڈی آئی جی آپریشنز پولیس عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ڈی جی نیب لاہور کی عدالت میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کس قانون کے تحت اساتذہ کی تضحیک کی ۔

اس پر ڈی جی نیب نے کہاکہ اپنے اقدام پر معافی مانگتے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے ڈی جی نیب سے مکالمہ کیا کہ آپ اساتذہ سمیت پوری قوم سے معافی مانگیں ورنہ آپ کے خلاف بھی مقدمہ درج کراکے ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرتے ہیں، پھر آپ مقدمے میں اپنی ضمانتیں کراتے پھریں گے۔ڈی جی نیب نے عدالت کو بتایا کہ مجاہد کامران کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہتھکڑیاں لگائیں، ان سے اور دیگر اساتذہ سے خود جاکر معافی مانگ لی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ہتھکڑی مجاہد کامران اور پروفیسرز کی موت ہے، میں استاد کی بے حرمتی برداشت نہیں کروں گا۔جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ جنہیں ہتھکڑیاں لگائیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آپ کے بچوں کو تعلیم دی، ہتھکڑی مجاہد کامران اور پروفیسرز کی موت ہے ،میں استاد کی بے حرمتی برداشت نہیں کروں گا۔رات ویڈیو دیکھ کر چیئرمین نیب کو فون کیا، انہوں نے لاعملی کا اظہار کیا اور کہا ڈی جی نیب لاہور آپکو مطمئن کریں گے۔

ڈی جی نیب نے عدالت میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی جس پر چیف جسٹس نے ڈی جی نیب سلیم شہزاد اور دیگر افسران کو اس امر پر قوم سے تحریر ی معافی مانگنے کا حکم جاری کر دیا۔ڈی جی نیب لاہور نے سپریم کورٹ میں تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا جسے عدالت نے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں