نیب نے ہسپتالوں میں فراہم ادویات ،سرجیکل کے سامان کا ریکارڈ طلب کرلیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:00

نیب نے ہسپتالوں میں فراہم ادویات ،سرجیکل کے سامان کا ریکارڈ طلب کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سے ہسپتالوں میں فراہم ادویات اور سرجیکل کے سامان کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے لاہور ،گوجرانوالہ ،قصور اور شیخوپورہ کے سرکاری ہسپتالوں میں فراہم کردہ ادویات اور سرجیکل کے سامان کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ 2015 ء سے لے کر اب کا ریکارڈ نیب کے سپرد کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں