تھیٹر کیلئے بھی اصلاحات کی ضرورت ہے اور اس کیلئے کام ہونا چاہیے ‘ نسیم وکی

معاشرے کے ہزاروں سلگتے مسائل ہیں جنہیں اسٹیج پر پیش کیا جا سکتا ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 14 اکتوبر 2018 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) معروف کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ کوئی بھی کام اپنی حدود میں رہ کرکیا جائے تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں،ماضی میں اسٹیج پر ایسے اصلاحی ڈرامے پیش کئے جا چکے ہیں جوآج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ جب فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے بارے میں بات کی جائے تو کچھ لوگ عجیب منطق پیش کرتے ہیں کہ لوگ اب یہی دیکھنا چاہتے ہیں لیکن میں اسے درست نہیں سمجھتا ۔

ماضی قریب میں ایسے اسٹیج ڈرامے پیش کئے جا چکے ہیںجن کا اسکرپٹ اصلاحی تھا اور فنکاروں کی حقیقت کے قریب تر اداکاری نے سونے پہ سہاگہ کا کام کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں ایسے سلگتے ہوئے مسائل ہیں جنہیں اسٹیج پر پیش کیا جا سکتا ہے لیکن اس کیلئے محنت درکار ہے ۔ نسیم وکی نے کہا کہ تھیٹر کے لئے بھی اصلاحات کی ضرورت ہے اور اس کیلئے کام ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں