لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کا شورکوٹ چھاؤنی اسٹیشن پر 2منٹ کا سٹاپ منظور

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:30

شورکوٹ چھاؤنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کا شورکوٹ چھاؤنی اسٹیشن پر 2منٹ کا سٹاپ منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)شورکوٹ چھاؤنی کی خصوصی کاوش سے لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی 27اپ اور28ڈاؤن شالیمار ایکسپریس 2منٹ کیلئے شورکوٹ چھاؤنی اسٹیشن پر کراچی کیلئے صبح9بجکر36منٹ اور لاہور کیلئے شام8بجکر54منٹ 2منٹ کیلئے رکا کریگی جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور پارلیمانی سیکرٹری مزمل حبیب ،سینئر صحافی مظہر اقبال اور کینٹ پریس کلب کے صدر میاں محمد طاہر،سینئر نائب صدر سید قمر رضاگیلانی اور جنرل سیکرٹری چوہدری سہیل انور کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں