پی آئی اے میں تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ سنگین ہوگیا،

ساسانے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا انتظامیہ کی غلط پالیسیوں سے میڈیکل پہلے ہی بند ہو چکا ،چیف جسٹس تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں‘صفدر انجم

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:52

پی آئی اے میں تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ سنگین ہوگیا،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے میں تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ سنگین ہوگیا،پی آئی اے آفیسرزایسوسی ایشن (ساسا)نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری ساسا صفدر انجم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی غلط پالیسیوں سے میڈیکل پہلے ہی بند کیاجاچکاہے، 17روزبعد بھی 5000 افسروں کوماہ ستمبرکی تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔ چیف جسٹس پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں