پاکستان میں ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی ‘‘ پرسوں منائے گی

مرکزی تقریب کرشنا مندر میں منعقد ہو گی ،مختلف مذہبی ،سیاسی و اقلیتی رہنما شریک ہونگے

پیر 5 نومبر 2018 15:15

پاکستان میں ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی ‘‘ پرسوں منائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی ‘‘ پرسوں (بدھ ) منائے گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کرشنا مندر راوی روڈلاہور میں شام 7بجے منعقد ہو گی جس میں قائمقام چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ طاہر احسان ،سیکرٹری بورڈ طارق وزیر مہمان خصوصی ہوں گے ۔ڈپٹی سیکرٹری فراز عبا س نے بتایا کہ دیوالی کی تقریب کے انتظامات فول پروف ہو ں گے ۔تقریب میں ہندو مذہب کے سینکڑوں افراد کے علاوہ مختلف مذہبی سیاسی اور اقلیتی رہنماء شریک ہوں گے ،کرشنا مندر کو خوبصورت روشنیوں سجادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں