اے ٹی ایم ٹھیک کرنے والا ہی لٹیرا نکلا

اے ٹی ایم مکینک مشین سے 40 لاکھ روپے چوری کرکے لے گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 نومبر 2018 21:40

اے ٹی ایم ٹھیک کرنے والا ہی لٹیرا نکلا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر 2018ء) اے ٹی ایم مکینک مشین سے 40 لاکھ روپے چوری کرکے لے گیا،جسمانی ساخت نے تحقیقاتی اداروں کو ملزم تک پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق اے ٹی ایم ATM ٹھیک کرنے والے نے ہی ATM کا صفایا کردیا۔ملزم اے ٹی ایم مشینیں ٹھیک کرنے والی کمپنی میں کام کرتا تھا کہ اس نے اپنے ہنر ہی کو اپنے جرم کا سہارا بنا لیا۔ملزم نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اے ٹی ایم لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔

اس موقع پر ملزم اپنے جسم کو پوری طرح ڈھانپ کر اے ٹی ایم میں داخل ہوا تاکہ پہچانا نہ جا سکے۔اس موقع پر ملزم نے منہ چھپانے کے لیے نقاب کی بجائے ہیلمٹ کا استعمال کیا۔اس نے اے ٹی ایم مشین کو کھولا اور اس میں موجود 40 لاکھ روپے نکال کر اپنے بیگ میں منتقل کئا اور چلتا بنا۔

(جاری ہے)

شروع شروع میں پولیس نے اس پر کاروائی شروع کی تو یہ چوری جس مہارت سے کی گئی وہ پولیس کے لیے معمہ بن گئی۔

تاہم اس کی مہارت ہی اسکی گرفتاری کا سبب بھی بن گئی۔پولیس نے اس کی مہارت کو دیکھتے ہوئے اپنی تفتیش کو صحیح سمت میں لے جانا شروع کیا۔اس موقع پر اس کی جسمانی ساخت اور قد کاٹھ اس کی شناخت کا باعث بنا۔جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔گرفتاری کے بعد تفیتش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ ملزم کی شناخت عثمان کی نام سے ہوئی ہے اور وہ اے ٹی ایم ٹھیک کرنے والی کمپنی کا ملازم ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں