گور نر پنجاب کی اہلیہ کی جانب سے محفل میلاد مصطفی ؐ کا انعقاد

بدھ 14 نومبر 2018 20:53

گور نر پنجاب کی اہلیہ کی جانب سے محفل میلاد مصطفی ؐ کا انعقاد
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی جانب سے گور نر ہائوس لاہور میں محفل میلاد مصطفی ؐ کا انعقاد کیا گیا جس میںسیاسی سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کثیرتعداد میں شر کت کی، اس موقع پرملکی سلامتی ‘ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی دعا کروائی گئی،گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی جانب سے گور نر ہائوس لاہور میں منعقد کی جانیوالی محفل میلاد میں نابینا طالبات کے علاوہ نامور نعت خواں خواتین شر یک ہوئیں جبکہ اس موقع پر تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری سمیت دیگر خواتین بھی بڑ ی تعداد میںموجود تھیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں