سرگودھا میں ڈیڑھ سالہ بچی ،والدین کے ہاتھوں قتل

بچی کو عامل کے کہنے پر قتل کیا گیا، والد اور پھوپھی کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 2 دسمبر 2018 13:25

سرگودھا میں ڈیڑھ سالہ بچی ،والدین کے ہاتھوں قتل
سرگودھا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-02 دسمبر 2018ء) :سرگودھا میں والدین نے ڈیڑھ سالہ بچی کو جعلی عامل کے کہنے پر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہمارے معاشرے میں توہم پرستی کا نا سور دن بدن پروان چڑھتا جارہا ہے۔ ہمارے ہاں لوگ مرادیں پانے اور اپنی خواہشات کے حصول کے لیے ایسے افراد سے رجوع کرتے ہیں جو انکی خواہشات کو ہی ان کی کمزوری بنا کر فائدہ اٹھاتے ہیں۔

محبوب کو قدم میں لانے ، ساس اور شوہر کو فرمانبردار بنانے والے یہ شعبدہ باز لوگوں کے جذبات سے کھیلتے ہوئے ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔یہ فائدہ کبھی تو مالی ہوتا ہے اور کبھی جسمانی ۔ہوس کے یہ پجاری ان مجبور افراد کو کبھی مالی حوالے سے بے وقوف بناتے ہیں تو کبھی اپنے دروازے پر آنے والی خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے ہاں کبھی کبھی تو توہم پرستی کا شکار لوگ اس حد تک آگے بڑھ جاتے ہیں کہ اپنوں ہی کی زندگی کا خاتمہ کردیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ سرگودھا میں پیش آیا ہے جہاں والدین نے جعلی عامل کے کہنے پر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو قتل کر ڈالا۔بچی کے قتل پر معاملہ آگے بڑھا تو پولیس نے ہر زاویے سے اس کی تفتیش کی تو انہیں معاملہ مشکوک محسوس ہوا جس پر پولیس نے بچی کے والدین کو تفتیش کا حصہ بنایا۔بچی کے ولدین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہی اپنی بیٹی کو قتل کیا ۔پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے والدین نے بتایا کہ انہوں نے عامل کے کہنے پر اپنی بیٹی کو قتل کیا ۔اس پر پولیس نے مقتولہ بچی کے والد اور اسکی پھوپھی کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں