لاہور ہائی کورٹ نے داتا گنج بخش ٹائون کے سب رجسٹرار محمد بلال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سب رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:57

لاہور ہائی کورٹ نے داتا گنج بخش ٹائون کے سب رجسٹرار محمد بلال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سب رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے داتا گنج بخش ٹائون کے سب رجسٹرار محمد بلال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سب رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے شیخ غضنفر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالت کے حکم پر اراضی کے مالکانہ حقوق کے دستاویزات اس کو نہیں دیئے جا رہے۔ عدالت کے 26 اگست 2018پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے ۔ عدالت سب رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں