ایف بی آر کو 29 ممالک سے اثاثے بنانیوالے پاکستانیوں کی معلومات موصول ہوگئیں‘ ذرائع

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:26

ایف بی آر کو 29 ممالک سے اثاثے بنانیوالے پاکستانیوں کی معلومات موصول ہوگئیں‘ ذرائع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو 29 ممالک سے اثاثے بنانے والے پاکستانیوں کی معلومات موصول ہوگئیں،غیر قانونی اثاثے بنانے والوں کیخلاف جلد کارروائی شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایف بی آر کو29 ممالک سے اثاثے بنانے والے پاکستانیوں کی مکمل معلومات موصول ہوگئی ہیں۔ ایف بی آر کو پاکستانیوں کے بینک اکائونٹس اور ٹیکس سے متعلق معلومات موصول ہوئی ہیں۔ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئٹزر لینڈ سے معاہدے کی توثیق کے بعد سوئس بینکوں سے بھی ڈیٹا موصول ہو جائے گا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت درست انداز میں ایکشن لے تو اس سے ملک کو اربوں ڈالرز کا فائدہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں