میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے،

گھر سے آنے والا ناشتہ واپس بھیج دیا گیا ‘خواجہ سعد رفیق نیب حکام نے میرے سیل میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کررکھے ہیں، باتھ روم کے دروازوں کا لاک تک موجود نہیں تھا

بدھ 12 دسمبر 2018 14:01

میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے اور نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

(جاری ہے)

کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب حکام نے میرے سیل میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کررکھے ہیں، نیب کی جانب سے کوئی سہولت نہیں دی گئی، باتھ روم کے دروازوں کا لاک تک موجود نہیں تھا لیکن رات کو سونے کے لیے بستر مل گیا تھا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہاں دیا جانے والا ناشتہ اس قابل نہیں تھا کہ اسے کھایا جاتا، میں اسی لیے آج ناشتہ کرکے نہیں آیا جبکہ نیب حکام نے میرے گھر کا کھانا مجھے نہیں دیا، گھر سے کھانا آیا لیکن نیب آفس سے واپس بھیج دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں