وزیراعلی پنجاب سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر کی ملاقات

اتوار 16 دسمبر 2018 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیراعلی پنجاب سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر نے ملاقات کی ،سردار عثمان بزدارنے نو منتخب ایم پی اے کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ملک اسد کھوکھر کی کامیابی عوام کا تحریک انصاف کی پالیسیوں پر اعتماد کااظہار ہے، تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت کے منصوبوں میں تیزی لائے گی ،سردار عثمان بزدارنے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی سمت درست کردی ہے۔ عوام کو ہر طرح ریلیف دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں