بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی پاکستانی خاتون امرتسر ہسپتال میں دم تورگئی

گلشن بی بی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ،دو روز قبل بی ایس ایف نے گولی مار کرزخمی کر کے پکڑا تھا

جمعہ 22 فروری 2019 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی پاکستانی خاتون امرتسر ہسپتال میں دم تورگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گلشن بی بی نامی خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اسے دو روز قبل بی ایس ایف نے کرتارپورکے علاقہ میں زیرولائن کے قریب سے گولی مار کرزخمی کر کے پکڑا تھا۔ پاکستانی خاتون کا امرتسر کے اسپتال میں علاج کیا جارہا تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑگئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں