نیب: گریڈ17 تا 19 کےافسران کی گرفتاری کیلئے پیشگی اجازت لازمی قرار

نیب ٹیم افسران کی گرفتاری سے قبل چیئرمین نیب سے منظوری لینے کی پابند ہوگی، نیب کے تمام دفاترزکوآگاہ کردیا گیا، ذرائع نیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 فروری 2019 17:31

نیب: گریڈ17 تا 19 کےافسران کی گرفتاری کیلئے پیشگی اجازت لازمی قرار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری2019ء) نیب کو گریڈ17 تا 19 کےافسران کی گرفتاری کیلئے پیشگی اجازت لینے کی ہدایت کردی گئی، نیب ریجنل دفاترز افسران کی گرفتاری سے قبل چیئرمین نیب سے منظوری لیں گے، نیب کے تمام دفاترز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتزر میں گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کی گرفتاری کیلئے باقاعدہ پالیسی بنا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں گریڈ 17 سے19 تک کےافسران کی گرفتاری کیلئے چیرمین نیب کی پیشگی اجازت لازمی قرار دے دی گئی ہے۔  بتایا گیا ہے کہ نیب ریجنل دفاتر چئیرمین نیب سے گریڈ 17 تا19 افسران کی گرفتاری سے پہلے منظوری لیں گے۔ سرکاری افسران کی گرفتاری سے متعلق نیب کے تمام ریجنل دفاترکو مراسلے کے ذریعے باضابطہ آگاہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ نیب کو بدعنوانی میں ملوث افراد کیخلاف 54 ہزار 344 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان تمام شکایات کا جائزہ لیکر نیب متعلقہ افراد کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کررہا ہے۔ بدعنوانی کیسز میں 590 ریفرنسز دائر کیے جو احتساب عدالت میں زیرسماعت ہیں۔ نیب نے 569 افراد کو گرفتار کرکے 3919 ملین روپے سے زائد برآمد کیے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کسی کا فیس نہیں دیکھتا، نیب کیس کو دیکھتا ہے۔ نیب کسی کا دباؤ برداشت کیے بغیر فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ تمام افسران دیانتداری سے اپنے فراض سرانجام دیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے۔ بیرون ملک منتقل کیے جانے والے اربوں روپے واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ نیب کرپٹ افراد کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کرتا ہے۔ زیرتفتیش تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں