توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کو نوٹس جاری

جمعرات 21 مارچ 2019 13:48

توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کو نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے سراج دین ،سرفراز اور دیگر سات درخواستوں پر سماعت کی ۔جن میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت کے حکم پر انکی پنشن میں دوگنا اضافہ نہیں کیا جا رہا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے انکی درخواستوں کو دادرسی کے لیے چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوا دیا۔ مگر عدالت کے بارہ دسمبر 2018ء کے حکم کی ابھی تک تعمیل نہیں کی گئی ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن یونس ڈھاگا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ جس پر عدالت نے چیئرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں