3سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 11سالہ سگا بھائی گرفتار

بچی کی ہلاکت ڈاکٹر کے غلط انجیکشن لگانے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ بدل دی گئی ہے، لواحقین

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 24 مارچ 2019 18:01

3سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 11سالہ سگا بھائی گرفتار
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2019ء) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پولیس نے 3سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 11سالہ بھائی کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں ایک 3سالہ بچی ہلاک ہو گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور پولیس اس کے 11سالہ سگے بھائی کو زیادتی کے الزام میں پکڑ کر لے گئی ہے۔

لواحقین کے مطابق بچی کو کھانسی تھی جس کی وجہ سے اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے، ڈاکٹر نے بچی کو انجیکشن لگایا جس کے 6منٹ بعد بچی کی موت ہو گئی ، عطائی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروا کر جب بچی کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا تو بااثر مجرم نے بچی کی رپورٹ بدلوا دی جس کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کیا گئی ہے جس کی وجہ سے بچی کی موت واقعہ ہوئی۔

(جاری ہے)

لواحقین نے کہا ہے کہ ہم پر دباؤ ڈالنے کے لیے پولیس بچی کے 11سالہ بھائی کو بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں پکڑ کر لے گئی ہے جبکہ اس کی گرفتاری بھی درج نہیں کی گئی اور نہ ہی ڈی این اے کروایا جارہا ہے۔

لواحقین نے بتایا کہ ان پر بااثر لوگوں کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جبکہ ان کا بچہ بے گناہ ہے انہوں نے کہا کہ 11سال کا بچہ کیسے زیادتی کر سکتا ہے اور وہ بھی اپنی بہن کے ساتھ۔ لواحقین نے کہا ہے کہ پولیس مجرمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور انہیں انصاف سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں