ایس پی ماڈل ٹائون کاایسٹر کے دن کی مناسبت سے ڈویژن بھر کے اہم گرجا گھروں کا دورہ

اتوار 21 اپریل 2019 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) ایس پی ماڈل ٹائون محمد علی وسیم نے ایسٹر کے دن کی مناسبت سے ڈویژن بھر کے اہم گرجا گھروں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی ماڈل ٹائون نے سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کر کے اہلکاروں کو مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ڈیوٹی اور سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ایس پی ماڈٖل ٹائو نے کہا کہ عبادت کیلئے آنے والے ہر شخص کی تلاشی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں