ن لیگ کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز شہباز کی موجودگی میں ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگا دیا

ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے گو عمران گو کی بجائے گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 22 اپریل 2019 19:20

ن لیگ کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز شہباز کی موجودگی میں ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگا دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترینأ22اپریل2019ء) پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے گو عمران گو کی بجائے گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ن لیگ کے صوبائی اسمبلی کے اراکین کا اجلاس حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں 17اراکین بھی غیر حاضر پائے گئے جس پر ن لیگی رہنما شدید پریشان ہو گئے کیونکہ چند روز پہلے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے صوبائی کابینہ کے اراکین کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق دعویٰ کیاتھا۔

شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ میں نے چار دن قبل ایک پریس کانفرنس کی تھی ، مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے ، نواز شریف کا اپریل کے آخر میں ضمانت کا وقت ختم ہو جائے گا جس کے بعد وہ دوبارہ جیل میں ہوں گے، اس مرتبہ جب میاں صاحب جیل جائیں گے تو میں یہ پیشن گوئی کر رہا ہوں کہ جون سے قبل پنجاب میں فارورڈ بلاک نظر آئے گا ، ن لیگ کے بیس سے پچیس لوگ مل کر فارورڈ بلاک بنائیں گے جس کے بعد اراکین کا اجلاس سے غیر حاضر ہونا ن لیگ کے لیے پریشانی کا باعث ہے اس کے بعد ن لیگی رہنما عظمیُ بخاری نے غلطی سے گو نوز گو کا نعرہ لگایا تو اس سے ن لیگی قیادت ایک بار پھر پریشان ہو گئی لیکن یہ غلطی کی وجہ سے ہوا تھا، عظمیُ بخاری گو عمران گو کا نعرہ لگانے لگیں تو غلطی سے گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا جس پر انہوں نے تصحیح کر کے گو عمران گو کا نعرہ لگایا۔

(جاری ہے)

                                                                                                                                                                                               

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں