پنجاب میں مزدوروں کے بنیادی حقوق دلوانے اور فلاح و بہبود کے اقدامات کو قومی و صوبائی سطح پر سراہا جا رہاہی'انصر مجید خان

صوبے کے 11سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور 17ڈسپنسریز کے ذریعے مزدوروں کے اہل خانہ کو روزانہ کی بنیاد پر ریلیف دیا جا رہا ہی'وزیر محنت

بدھ 24 اپریل 2019 12:58

پنجاب میں مزدوروں کے بنیادی حقوق دلوانے اور فلاح و بہبود کے اقدامات کو قومی و صوبائی سطح پر سراہا جا رہاہی'انصر مجید خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہاہے کہ پنجاب میں مزدوروں کے بنیادی حقوق دلوانے اور فلاح و بہبود کے اقدامات کو قومی و صوبائی سطح پر سراہا جا رہاہے،لیبر پالیسی سمیت قوانین تحریک انصاف کی مزدور دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرمحنت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آخری اجلاس میں پنجاب میں مزدوروں کے بنیادی حقوق کو تحفظ دینے کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے۔

سابق کرپٹ حکومت نے مزدوروں کو کیڑے مکوڑے سمجھ کر ان کے بنیادی حقوق پر شب خون مارا۔مزدوروں کے اہل خانہ کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے 11سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور 17ڈسپنسریز کے ذریعے مزدوروں کے اہل خانہ کو روزانہ کی بنیاد پر ریلیف دیا جا رہا ہے۔ مزدوروں کو ان کی اصل پہچان دلوانا اولین ترجیح ہے۔ محکمہ محنت و انسانی وسائل کو مکمل آٹومیشن پر لے کر جا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں