امن اورمفاہمت ہتھیاروں سے زیادہ طاقتور ہے، مریم نواز
دونوں جانب پاکستانی بیٹے ہیں، تمام ریاستی ادارے کردار ادا کریں، کیا ہم پہلے بھی احتجاج کچلنےکی بھاری قیمت ادا نہیں کر چکے؟ پاکستان اندرونی کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا خاڑ کمر واقعے پر اظہار افسوس
ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 مئی 2019 20:22
(جاری ہے)
مریم نواز نے کہا کہ ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے۔
خون بہے تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبت، امن اور مفاہمت ہتھیاروں سے کہیں زیادہ طاقت ور ہیں۔ کیا ہم احتجاج کچلنے اور آوازیں دبانے کی بہت بھاری قیمت ادا نہیں کر چکے؟ اللہ پاکستان پر رحم کرے۔ اسی طرح قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ خاڑ کمر واقعہ پر انتہائی افسوس ہوا۔ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی کیلئے بھی دعا کی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ خاڑ کمر واقعہ پر سیاست قومی جرم ہوگی۔ خاڑ کمر واقعہ پر تمام حقائق پارلیمنٹ کے سامنے آنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بندوقوں سے مسئلے حل نہیں ہوسکتے۔ اپنے گھر میں لڑائی، فساد اور افراتفری کا دشمنوں کو فائدہ ہوگا۔ سیاسی رہنمائی میں مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ خدارا پاکستان کیلئے اختلاف رائے کو دشمنی نہ بنایا جائے۔ تمام محب وطن صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔ واضح رہے آئی ایس پی آر کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں مسلح گروہ نے شمالی وزیرستان کے علاقہ خرقمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا جہاں فائرنگ کے تبادلہ میں 3 حملہ آور ہلاک اور 10 زخمی ہوئے جبکہ پاک فوج کے 5 جوان زخمی ہوئے ۔اتوار کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گروہ کے حملے کا مقصد ممکنہ دہشت گردوں کو چھڑانا تھا۔گروہ کی فائرنگ سے پاک فوج کے 5 جوان بھی زخمی ہوگئے،حملے کے دوران جوانوں نے انتہائی صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا، حملہ آوروں نے براہ راست فائرنگ کی ۔رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ محسن داوڑ مجمع کو اکسانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے آرمی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور، سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان خلاف ورزیوں کی ففٹی کرنے والی گاڑی پکڑلی
لاہور، شہریوں کو آندھی کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے نتائج کے فارم 45 اور 47 کو محفوظ بنانے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی
پنک سالٹ کی موزوں برینڈنگ صوبائی وسائل میں اضافے کو یقینی بنائے گی، مجتبی شجاع الرحمان
لاہور ، نابالغ ملزمان کے حقوق کیلئے سٹیج ڈرامہ''انصاف کی تلاش''25 مئی کو پیش کیا جائے گا، سرمد علی
انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر
عرصے بعد پنجاب کے سب سے بڑے عہدے پر کسی جیالے کا بیٹھنا بہت اچھا لگا، بلاول بھٹو
نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کو وزیر اعلی مریم نواز نے پورا کردیا، خواجہ عمران نذیر
سردار سلیم حیدر بطور گورنر پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں اور وژن کو بروئے کار ..
پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبرکی ہانگ کانگ میں ہونے والی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت
جنوبی پنجاب کے میران پور لعل گڑھ روڈپر واقعہ تباہ حال پل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، ملک صہیب ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا