آئندہ دنوں سندھ حکومت اوراسمبلیاں ہل جائیں گی، ڈاکٹر شاہد مسعود

آئندہ دنوں بہت زیادہ گرفتاریاں ہونے جا رہی ہیں، کسی قسم کا این آر او نہیں ہوگا، بلاتفریق احتساب کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جون 2019 21:52

آئندہ دنوں سندھ حکومت اوراسمبلیاں ہل جائیں گی، ڈاکٹر شاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جون 2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں سندھ حکومت اوراسمبلیاں ہل جائیں گی، آئندہ دنوں بہت زیادہ گرفتاریاں ہونے جا رہی ہیں، کسی قسم کا این آر او نہیں ہوگا، بلاتفریق احتساب کیا جائے گا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان ملاقات سے کچھ نہیں ہونے والا ہے، اگر بلاول بھٹو یا اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گی تولوگ سوچیں گے باقی ادارے توکام کررہے ہیں جبکہ یہ شور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بجٹ کا بائیکاٹ بھی کرجائیں تب بھی بجٹ پاس ہوجائے گا۔ لیکن اپوزیشن جماعتیں محض دکھاوا کررہی ہیں۔اپوزیشن اور حکومت دونوں کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شاہد مسعود نے کہا کہ کسی قسم کا این آر او نہیں ہوگا، بلاتفریق احتساب کیا جائے گا۔ احتساب اس لیے ہوگا کہ اداروں کو بنانا ہے۔ جیسے اسٹیل بنانا آسان نہیں ہے۔

ایک پورا بینک ، اور پی آئی اے کھا گئے، یہ ادارے ہیں۔ اب احتساب ہونا ہے ، پارلیمنٹ بھی چلے گی، ایسے لوگ پارلیمنٹ میں ہیں جو منتخب ہوئے ہیں، لہذا منتخب لوگوں کی پارلیمنٹ آئی ہے۔ پیپلزپارٹی ، ن لیگ ، جے یوآئی ف سب کے ووٹرز ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اب احتساب اور کڑا ہوگا ،اس کڑے احتساب میں پارلیمنٹ اگر چلانی ہے ، تو باقی معاملات دیکھنے ہوں گے۔ حفیظ شیخ منتخب نہیں ہیں، وہ ایک ٹیکنو کریٹ ہیں لیکن حفیظ شیخ نے بڑی مشکل کے ساتھ بجٹ بنا کردیا،اب وزیراعظم کہتے ہیں حکومت جاتی توجائے، بلاول بھٹو کہتے حکومت جاتی ہے توجائے لیکن حکومت توموجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں سندھ حکومت اوراسمبلیاں ہل جائیں گی، آئندہ دنوں بہت زیادہ گرفتاریاں ہونے جا رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں