اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںطاہر القادری کا ملین مارچ ،کریک ڈاؤن کیلئے ایجنسیوں نے کارکنوں کے کوائف ..

طاہر القادری کا ملین مارچ ،کریک ڈاؤن کیلئے ایجنسیوں نے کارکنوں کے کوائف جمع کرنے شروع کردیئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء)تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 14جنوری کو اسلام آباد می کی جانب ملین مارچ اور40لاکھ لوگوں کے ساتھ دھرنے کی کال پرقانون نافذکرنے والے ادارے حرکت میں آگئے اورکریک ڈاون کیلئے عوامی تحریک کے متحرک کارکنوں کے متحرک کارکنوں کے کوائف اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے کارروائی کے ممکنہ حکم کا انتظار ہے ۔

(خبر جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی اور روفاقی سطح سے الگ الگ متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خطوط جاری کئے گے ہیں جن پر عملدرآمد کر تے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں منہاج القرآن کے کار کنوں اور عہدیداروں کی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں