گرفتار ارکان پنجاب اسمبلی کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) گرفتار ارکان پنجاب اسمبلی کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کے حکم پر گرفتار اراکان اسمبلی کے پروڈکشن آڈر جاری نہیں کیے جارہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان ذاتی اناد اور بغض میں قومی اداروں مسلسل متنازعہ بنارہے ہیں،پہلے وزیر اعلی پنجاب کو وٹس ایپ کے ذریعے چلایا جارہا تھا، اب پنجاب اسمبلی کو بھی ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پروڈکشن آڈر جاری ہونا گرفتار ارکان اسمبلی کا آئینی و قانون حق ہے۔پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر پروڈکشن آڈر کا قانون منظور کیاتھا۔

اب سلیکٹڈ وزیر اعظم کے حکم پر گرفتار ارکان کو ان کا آئینی و قانون حق نہیں دیا جارہا۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سلیکٹڈ وزیر اعظم کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی گرفتار ارکان اسمبلی پروڈکشن آڈر جاری کریں. تاکہ گرفتارارکان اسمبلی اپنے حلقوں کی نمائندگی احسن طریقے سے کر سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں