مجھے کسی نے فلم کی کاسٹ سے الگ نہیں کیا ،نا گزیر مصروفیات کیوجہ سے پراجیکٹ چھوڑا‘ دعا قریشی

کیا ایسا ہو سکتا ہے کوئی اداکارہ کسی فلم میں کام کر رہی ہو اوراسے ادھورا چھوڑ کر چلی آئے ‘ اداکارہ کی گفتگو

اتوار 21 جولائی 2019 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) نامور اداکارہ دعا قریشی نے کہا ہے کہ مجھے کسی نے فلم کی کاسٹ سے الگ کیا اور نہ ہی میں نے کسی سے ناروا رویہ اپنایا ہے ۔ اداکارہ نے فلم کی کاسٹ سے الگ کئے جانے کی افواہوں پر کہا کہ میں نے اپنی ناگزیر ذاتی مصروفیات کی وجہ سے فلم چھوڑی ۔

(جاری ہے)

ایسا ہو سکتا ہے کہ کوئی اداکارہ کسی فلم میں کام کر رہی ہو اوراسے ادھورا چھوڑ کر چلی آئے ۔میں نے انتہائی نا گزیر مصروفیات کی بناء پر خود پراجیکٹ سے علیحدگی اختیار کی کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ میں کمٹمنٹ کے مطابق ٹائم نہیں دے سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر افواہیں پھیلا رہے ہیں مجھے کاسٹ سے الگ کر دیا گیا حالانکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں