آن لائن کالج ایڈمشن پورٹل پر انٹرمیڈیٹ درخواستوں کی تعداد2لاکھ ہو گئی

پورٹل پر 32سرکاری کالجوں کی میرٹ لسٹیں بھی اپ ڈیٹ کر دی گئیں

پیر 19 اگست 2019 21:25

آن لائن کالج ایڈمشن پورٹل پر انٹرمیڈیٹ درخواستوں کی تعداد2لاکھ ہو گئی
لاہور  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2019ء) پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ہائرایجوکیشن پنجاب کیلئے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمشن پورٹل پر2لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔پورٹل پر32کالجوں کی میرٹ لسٹیں بھی اپ ڈیٹ کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک انٹرمیڈیٹ کیلئے ایک لاکھ چھ ہزار لڑکیوں اوربانوے ہزار لڑکوں نے آن لائن اپلائی کیا۔ایف اے کیلئے سب سے زیادہ 60ہزار چار سو درخواستیں موصول ہوئیں۔کمپیوٹر سائنس48ہزار‘پری میڈیکل43ہزار‘پری انجینئرنگ میں 25ہزار درخواستیں دی گئیں۔ لڑکیوں کا رجحان ایف اے اور پری میڈیکل‘ لڑکوں کا آئی سی ایس اور پری انجینئرنگ کی جانب رہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں