کوئلے سے چلنے والا ایک ہزار 320میگاواٹ بجلی گھر فعال ہونا خوش آئند ہے ‘خادم حسین

برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کیلئے سستی توانائی کی فراہمی ناگزیر ہے‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 20 اگست 2019 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت 2ارب ڈالر مالیت کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھی کے کامیاب کمرشل آپریشن کے آغاز اور اس منصوبہ سے ایک ہزار320میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہونا خوش آئند ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ بجلی کی وافر پیداوار سے توانائی بحران اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور صنعتی شعبہ کو وافر بجلی کی فراہمی سے صنعتی مہیا مسلسل رواں دواں رہنے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ بجلی گھر کی تعمیر حب پاور کمپنی (حبکو) اور چائنا پور انٹرنیشنل ہولڈنگ (سی پی آئی ایچ) کا مشترکہ منصوبہ اور سی پیک سمجھوتے کے تحت ابتداء میں شامل کیے گئے توانائی منصوبوں کا حصہ ہے اس منصوبہ کی تکمیل سے توانائی کے شعبے میں پاکستان کے خودمختار ہونے کے خواب کی تعبیر ہے پاک چین ہم آہنگی کے نتیجے میں انجینئرنگ کی کارکردگی میں اضافہ ہوا اور پاکستان کو وافر مقدار میں سستی بجلی فراہم کرنے کا آغاز ہوا ہے انہوںنے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کیلئے سستی بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے منصوبہ کی تکمیل اور پیداوار کے شروع ہونے کے بعد حکومت صنعتی شعبہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ اس منصوبہ کے ثمرات صنعتی شعبہ تک بھی منتقل ہوں اور سستی بجلی کی فراہمی سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں