الحمر ا میں’’ کشمیربنے گا پاکستان ‘‘ کے موضو ع پر سیمینار کا انعقاد

بھارتی جبر و تشدد کی سیاہ رات کا خاتمہ ہوگا،کشمیریوں کے عزم کو سلام پیش کرتا ہوں‘ اطہر علی خان کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کامیاب ہو گی ،کشمیر ی شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا

بدھ 21 اگست 2019 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کامیاب ہو گی ،کشمیر ی شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی،بھارتی جبر و تشدد کی سیاہ رات کا خاتمہ ہوگا،کشمیریوں کے عزم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے الحمرا ادبی بیٹھک میں ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں کشمیرپر اجلاس بھارت کی شکت ہے، کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی سطح پر مدد جاری رہے گی،الحمرا مختلف پروگرامز اور سیمینار منعقد کرکے کشمیریوں کے ساتھ زبر دست اظہار یک جہتی کر رہا ہے۔پروگرام کا آغاز تلاوت قران مجید سے ہوا۔عظمی قریشی ، شہزاد ملک، محمد ادریس ، نتاشہ حنیف، زہرہ زیدی اور راجہ محمد اقبال کا تقاریر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا۔نوجوانوں نے اپنی نظمیں پیش کر کے کشمیریوں پر بھارتی بربریت کی بھر زور مذمت کی۔ الحمرا کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار ’’کشمیربنے گا پاکستان‘‘ میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں