بھارتی فوجی خود کشی کرنے لگے

ناقص کھانااور انتظامیہ کے رویے سے تنگ بھارتی فوجی نفسیاتی مریض بن چکے

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 25 اگست 2019 05:53

بھارتی فوجی خود کشی کرنے لگے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اگست2019ء)   بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں اور اکھنڈ بھارت کے دعوؤں کو مد نظر رکھا جائے تو جیسے بھارت کل تک کابل پہنچا ہو گااور برصغیر کا پرانا نقشہ بحال کر کے اس پر پردھان منتری مودی شاہی حکم جا ری فرما رہے ہوں گے مگر ایساصرف خوابوں اور خیالوں میں ہو سکتا ہے۔یہ گھر میں گھس کر مارنے والے ڈائیلاگ بھی فلموں کی ہیروگری تک ہی محدود ہیں وگرنہ بھارت کے اصلی اور میدان میں لڑنے والے حقیقی سورما تو کلبھوشن جادیو سے لے کر ابھی نندن تک آ کر ”پنکچر“ ہو جاتے ہیں۔

”جو چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں پاک فوج کے رویے کو سلیوٹ کرتا ہوں“جبکہ بارڈڑ پر لڑنے والے دیگر بھارتی فوجی عہدیدار بھی ملنے والے ناقص کھانے اور حد سے زیادہ لی جانے والی ڈیوٹیوں سے اس قدر تنگ نظر آتے ہیں کہ وہ ویڈیو بنا بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالتے اوربھارتی فوج کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

حالات یہ ہیں کہ بارڈر پر تعینات بھارتی فوجی خود کشی کرنے کے علاوہ نفسیاتی مرائض کا بھی شکار ہو چکے ہیں۔

ہزاروں کی تعداد میں بھارتی فوجی خود کشی کر چکے جبکہ کئی فوجی بغاوت کرتے نظر آتے ہیں۔اس وقت کشمیر پر بھارت نے چڑھائی کر کے جو ایڈونچر کرنے کی کوشش کی ہے وہ بھی بھارت کو مشکل میں ڈال چکی ہے۔بھارت کے فوجی نفسیاتی مریض ہونے کی وجہ سے خود کشی کرتے جا رہیہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فورس کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر نے ضلع اننت ناگ میں اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔پولیس افسر کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نے فورسز کو فراہم کیے جانے والی ناقص سہولتوں اور شدید ذہنی دباؤ کی وجہ سے خود کشی کی۔مقبوضہ کشمیر میں 12 برسوں کے دوران بھارتی فورسز کے 440 اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں