جے یوآئی (ف) سے مذاکرات کسی دبائومیں نہیں بلکہ ملکی مفاد میں کر رہے ہیں‘چوہدری محمدسرور
حکومت کی تر جیح مسئلہ کشمیرا ور ملکی معیشت ہے اگر پاکستان میں اس وقت احتجاج اور دھر نے ہوں گے تو کشمیر کاز اور ملکی مفاد کونقصان ہوگا ڈینگی کے خاتمے اور عوام کو صحت جیسے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے عوام کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کر نی چاہیے‘گورنر پنجاب
جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:44
(جاری ہے)
وہ جمعرات کے روز گور نر ہائوس لاہور میں محکمہ سوشل ویلفیئربیت المال پنجاب کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی واک کے موقعہ پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر محکمہ سوشل ویلفیئربیت المال پنجاب اور مختلف فلاحی اداروںکے بچوں اور خواتین نے شر کت کی۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الر حمن سے مذاکرات کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ لوگوں کا کام ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا ہوتا ہے اگر حکومت مذاکرات نہ کر ے تو لوگ کہتے ہیں حکومت سولو فلائٹ کرتی ہے یہ مذاکرات نہیں کرتے اور اگر اب ہم نے مذاکرات کر نے کا فیصلہ کیا ہے تو کچھ لوگ کہتے ہیں مذاکرات کیوں کرتے ہیںجس سے ثابت ہوتا ہے سیاسی مفادات کیلئے کچھ لوگ بلاجواز حکومتی پالیسوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ پر امن احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے اورجہاں تک مولانا فضل الر حمن کی تقر یر میڈیا پر نہ دکھانے کا تعلق ہے تو حکومت نے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی پیمرا پاکستان کا آزاد اور خود مختار ادارہ ہے اگر وہ کسی پر کوئی پابندی لگاتا ہے تو حکومت کا ا س سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اس لیے اس ایشوز کو حکومت کیساتھ نہ جوڑا جائے۔گورنر نے کہا کہ کشمیر یوں پر بھارت مظالم کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دنیا کو واضح پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ بھارت مظالم کے خلاف اور کشمیر یوں کی تحریک آزاد ی میں انکے ساتھ ہے اس لیے اپوزیشن کو چاہیے وھر نوں اور احتجاج کی سیاست نہ کر یں بلکہ ملک میں اتحاد اور یکجہتی کو قائم رکھا جائے۔ واک کے موقع پر اپنے خطاب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور مضبوطی میں کیلئے وہاں معاشرہ کا صحت مند ہونا ضروری ہے اور بر طانیہ جیسے ملک میں آج بھی لوگوں کو صحت اور صفائی کے حوالے سے باقاعدہ آگا ہی دی جاتی ہے اگرپاکستانی عوام اپنے ملک میں صفائی کو یقینی بنا لیں تواس میں کوئی شک نہیں کہ بہت سی بیماریوں سے عوام کو نجات دلائی جاسکتی ہے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کا ہر فرد اس کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر ے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا مر ض لاعلاج نہیں بلکہ اس کا علاج ممکن ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ محکمہ صحت اور دیگر حکومتی ادارے اس سے بچائو کیلئے جو ہدایات دیتے ہیں ان پر عمل کیا جائے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کسان بورڈ نے جماعت اسلامی کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دیدی
گندم بحران اورسکینڈل،نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان ..
صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ وارانہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعز م ہیں،سارہ رشید
ٓآزادی صحافت ،میڈیا سے وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں‘ ایچ آر سی پی
ارٹسٹوں کی تجربات سے استفادہ کریں گے‘سارہ رشید
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
حصول علم ایک پاکیزہ مقصد ہی: شیخ فرحان عزیز
صحافی برادری کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز کا احاطہ کریں گی: وزیر تعلیم
صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کیلئے 44ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب