احمد شہزاد ،عمر اکمل کو پی ایس ایل 2019 میں کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ دی گئی‘ بورڈ کی سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر وضاحت

پی سی بی اپنے سلیکٹرز کی خودمختاری پر یقین رکھتا ہے اور انہیں بلاخوف و خطر کام جاری رکھنے کے لئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ پی سی بی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کے بارے میں بھی اپنی پوزیشن واضح کررہا ہے۔بورڈ کی جانب سے سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ مصباح الحق کی سربراہی میں قائم کردہ سلیکشن کمیٹی مکمل طور پر بااختیار ہے جو ملک کے بہترین کھلاڑیوں کو پاکستان کی نمائندگی کا موقع دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کے انتخاب میں ان کی فارم، فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد مصباح الحق نے اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔علاوہ ازیں پی سی بی اپنے سلیکٹرز کی خودمختاری پر یقین رکھتا ہے اور انہیں بلاخوف و خطر کام جاری رکھنے کے لئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔مصباح الحق پی سی بی اور نہ ہی کسی اوربالائی حلقوں کے زیراثر ہیں۔ پی سی بی یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں