پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کی خبروں پر اہلیہ کا بیان سامنے آ گیا

کیا دھونی ریٹائر ہو گئے ہیں؟ 32 سال کے سرفراز احمد کیوں ریٹائر ہوں؟ اہلیہ سابق کپتان سرفراز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:03

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کی خبروں پر اہلیہ کا بیان سامنے آ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2019ء) : پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ نے شوہر کی ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے کہا کہ 32 سال کے سرفراز کیوں ریٹائر ہوں؟ کیا دھونی ریٹائر ہوگئے ہیں؟ اُن کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد جلد ہی کرکٹ ٹیم میں کم بیک کریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے آسٹریلیا کےخلاف2 ٹیسٹ میچوں کےلئے سرفراز احمد کی جگہ نیا کپتان لانے پر اتفاق کیا ۔ جس کے بعد پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹاتے ہوئے اظہرعلی کو ٹیسٹ جبکہ بابراعظم کو ٹی 20 کا کپتان مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سرفراز احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی، اظہر علی اور بابراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اظہر علی اور بابر اعظم کے لیے دعاگو ہوں ،سرفراز احمد نے کہا کہ کوچز اور پورے سفر میں ساتھ دینے والے کھلاڑیوں کا شکرگزار ہوں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کےسابق کپتان سرفراز احمد اب دورہ آسٹریلیا کے لیے بھی قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکیں گے، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے اظہر علی کو کپتان بنایا گیا ہے۔ سیریز کے لیے نائب کپتان کا تقرر جلد کردیا جائےگا تاہم ٹیسٹ میں انکے نائب ممکنہ طور پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ہوں گے،اظہرعلی کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سیزن 19-2020 ء کےلئے کپتان مقرر کیا گیا۔ جبکہ سرفراز احمد کی خراب پرفارمنس کے باعث انہیں ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے بھی ہٹایا گیا، جس کے بعد اب ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے۔

بابر اعظم اگلے سال آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈکپ تک ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور کہا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر سرفراز کرکٹ ست ریٹائرمنٹ لے لیں گے جس پر ان کی اہلیہ نے خاموشی توڑ کر ان تمام خبروں کو مسترد کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں