ْحضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلام کی سربلندی کے لئے عظیم قربانی دی‘انصرمجیدخان

شہدائے کربلا نے عظیم قربانیاں پیش کرکے حق اورباطل کے درمیان ہمیشہ کیلئے نہ ختم ہونے والی لکیرکھینچ دی

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) وزیرمحنت وانسانی وسائل پنجاب انصرمجیدخان نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورشہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی اورساتھیوں کی عظیم قربانی دی۔حضرت امام حسین ؓ نے باطل کے سامنے سرجھکانے سے سرکٹانے کوترجیح دی۔

انصرمجیدخان نے کہا کہ ہم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نقش قدم پرچل کرزندگی میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ شہدائے کربلا نے عظیم قربانیاں پیش کرکے حق اورباطل کے درمیان ہمیشہ کیلئے نہ ختم ہونے والی لکیرکھینچ دی۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سامنے کھڑاہونے کی کوشش کرنے والایزیدہمیشہ کیلئے تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اوران کے پیاروں کی شہادت ہمیں ہمیشہ حق کیلئے ڈٹ جانے کاپیغام دیتی ہے۔

حضرت امام حسینؓ کے افکارکواپناکرہربحران پرقابوپایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چشم وچراغ ہونے کے ناطے کبھی بھی اسلام کے سنہری اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کیا۔ خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عظیم قربانی دے کراسلام کاپرچم ہمیشہ کیلئے بلندکردیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں