مختلف ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں‘مومنہ وحید

ایف بی آر کو گلے سڑے نظام سے نکال کر دستاویزی جدید نظام کی طرف لیجا رہے ہیں

بدھ 23 اکتوبر 2019 10:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، چین نے وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان کے اقتصادی زونز میں چار سال کی مدت میں5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معاشی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے اور (ن) لیگ کی لوٹ مار کا دور ختم ہوگیا ہے، اب صنعتکار حکومت پر گہرا اعتماد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت اوکاڑہ میں قرعہ اندازی مکمل ہو نے جا رہی ہے اور لودھراں میں مکمل ہو چکی ہے، بے گھروں کو گھر دینے کا خواب ضرور پورا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو گلے سڑے نظام سے نکال کر دستاویزی جدید نظام کی طرف لے جا رہے ہیں اور ریجنل آر ٹی ایم ایس کے نام سے ایک ایسا سنٹر تشکیل دیا گیا ہے جس کے ذریعے جعلی دستاویزات اور جعلی ٹرانزیکشنز کی روک تھام ہوگی اور پاکستان کی معیشت بلیک سے نکل کر سفید معیشت کی جانب بڑھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں