حکومت نے سیاسی بیانیے کی خاطرگارنٹی کی شرط رکھی،سابق اٹارنی جنرل
حکومت کایہ سیاسی اقدام ہے کہ ہمارا ایک بیانیہ ہے، کرپشن کیخلاف ہم بڑے سخت ہیں اور کسی کو نہیں چھوڑیں گے، اب دنیا کو باور کروانے کی کوشش کی ہے ہم نے بغیر سکیورٹی نہیں جانے دیا۔سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 12 نومبر 2019 17:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص مجرم ہو، اس کو سزا ہوچکی ہو، تو پھر دنیا میں اس طرح کے کیس کو فوری دیکھا جاتا ہے۔
یہاں پر دیکھا جائے تو تین ریفرنسز میں ایک میں معطل ہے اور باقی میں ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی مانگنا حکومت کی صوابدید پر ہے، بہتر تھا کہ حکومت اس طرح کی کوئی سکیورٹی نہ مانگتی۔ جب عدالت نے ان کو ضمانت دی اوران کی سکیورٹی بھی لی گئی ہے۔ اگر نوازشریف واپس نہیں آتے تو پھر عدالت خود احکامات جاری کرتی۔یہ بات حکومت کو اپنے اوپرلینے کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے شرط رکھ دی۔ حکومت نوازشریف کی روانگی پر بطورگارنٹی پراپرٹی یا رقم رکھوانا چاہتی ہے، کسی کا نام ای سی ایل سے نکال دیں تو وہ ہمارے دائرہ کارسے نکل جاتا ہے، سکیورٹی کیلئے جائیداد یا بانڈز کی مالیت کا حتمی فیصلہ ذیلی کمیٹی کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے گارنٹی مانگ لی۔ حکومت نوازشریف کی روانگی پر بطورگارنٹی پراپرٹی یا رقم رکھوانا چاہتی ہے، کسی کا نام ای سی ایل سے نکال دیں تو وہ ہمارے دائرہ کارسے نکل جاتا ہے۔ دوسری جانب ذیلی کمیٹی نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے بارے کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔ اب ذیلی کمیٹی کا اجلاس رات ساڑھے نو بجے دوبارہ ہوگا۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے اس سے پہلے اجلاس میں وقفہ کردیا تھا۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذیلی کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون فروغ نسیم نے بتایا کہ فیصلہ میرٹ پر کریں گے۔ بہت سی دستاویزات نیب کو لانی تھیں۔ اب درخواست گزار اور ان کے وکلاء کو دستاویزات لانے کا کہا ہے۔ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ تھوڑا پیچیدہ ہے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ درخواست گزار اور ان کے وکلا مکمل تیار نہیں تھے۔ فریقین مکمل دستاویزات نہیں لائے جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ انہوں نے ذیلی کمیٹی کا اجلاس پھر ہوگا، کابینہ کی ذیلی کمیٹی میرٹ پر فیصلہ کرے گی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کا پاکستان آگہی پروگرام
حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے : مولانا زاہد محمود قاسمی
مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریںگی۔ مسز ملک
پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان
پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد
لاہور پولیس کے رواں سال میں اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
لاہور میں موسلادھار بارش، ژالہ باری، پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا
محکمہ تعلیم پنجاب میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
محکمہ داخلہ نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملے پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مراسلہ جاری کر دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام