حکومت نوازشریف کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا احترام کرتی ہے اور عملدرآمد کرے گی ‘اعجاز چوہدری

پاکستان میں انصاف ہو رہا ہے مفرور اسحاق ڈار ، سلمان شہباز اور علی عمران بھی واپس آکر عدالتوںکا سامنا کریں ‘صدر پی ٹی آئی پنجاب

اتوار 17 نومبر 2019 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) تحریک انصاف مرکزی پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا احترام کرتی ہے اور عملدرآمد کرے گی ،پاکستان میں انصاف ہو رہا ہے مفرور اسحاق ڈار ، سلمان شہباز اور علی عمران بھی واپس آکر عدالتوںکا سامنا کریں ، امیر اور غریب کے لیئے یکساں قانون ہونا چاہئے انصاف کے تقاضے پورے ہونے چائیے۔

وہ گز شتہ روز مکہ کالونی میں کیئر کلینک کے افتتاح کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کیامگر (ن) لیگ اور شریف فیملی کا رویہ افسوسناک اور شرمناک ہے ، شریف خاندان ہمیشہ اپنے کیے گئے معاہدوں سے منحرف ہوتا رہا ہے،خیرسگالی کے نمونے کو سراہنے کے بجائے مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعظم اور حکومت پر تنقید کی جارہی ہے،وفاقی حکومت نہیں بلکہ نواز شریف کیس کو شہبازشریف عدالت میں لیکر گے،نواز شریف کی بیرون ملک علاج کرانے کی درخواست آئی وفاقی حکومت کی کیبنٹ کمیٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا اور سات ارب کے بانڈ ز کی شرط رکھی اور بیرون ملک علاج کی اجازت صرف طبی بنیادوں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی ، حکومت کی جانب سے انڈیمنٹی بانڈ جو مانگا گیا تھا وہ شریف خاندان کے سابق ٹریک ریکارڈ کو سامنے رکھ کر مانگا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کا عدالتی آرڈر عبوری آرڈر کہلاتا ہے،حتمی فیصلہ نہیں ہواجس کی تاریخ جنوری میں مقر ر کی گئی ہے ، نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعاء گو ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں