پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کا دھرناجاری

جمعرات 21 نومبر 2019 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھرنا 11ویں روز بھی جاری رہا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈاتھارٹی کے ملازمین کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر 11ویں روز بھی دھرنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مظاہرین کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے کی طرف جانے کے خدشے کے پیش نظر بیرئیر اور خار دار لگا کر پنجاب اسمبلی کا مال روڈ والا مرکزی راستہ اور واپڈا ہائوس سے ملحقہ شاہراہ کومکمل بند رکھا ۔

پولیس نے مظاہرین کے گردبھی بیرئیر اور رکاوٹیںلگاکر انہیں اپنے حصار میں لئے رکھا ۔ دھرنے اور اسمبلی اجلاس کی وجہ سے شاہراہیں بندہونے سے ما ل روڈ اور اس سے ملحقہ شاہرائیں پر ٹریفک کا شدید دبائو ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں