آگے بڑھنے کیلئے شارٹ کٹ اور چور راستوں کی بجائے محنت او رلگن سے کام کرنے کو ترجیح دی‘ چاہت شیخ

شوبز کی دنیا میں نام بنانے کیلئے بے پناہ محنت کر رہی ہوں اور یہی میری سفارش بنے گا ‘ اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 22 نومبر 2019 10:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) خوبرو اداکارہ چاہت شیخ نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے بہت سے شارٹ کٹ اور چور راستے ہیں لیکن میں نے ہمیشہ محنت اور لگن سے کام کرنے کو ترجیح دی ہے ، شوبز کی دنیا میں اپنا نام بنانے کیلئے بے پناہ محنت کر رہی ہوں اور یہی میری سفارش بنے گا ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز ایسی دنیا ہے جہاں بہت سے لوگ راستہ بھٹک کر کسی اور طرف چلے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میں ایسی کسی بھی غلطی کے نتائج سے بخوبی آگاہ ہوں اس لئے مضبوط اعصاب کے ساتھ فیصلہ کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ اور چور راستے سے آپ بہت سے لوگوں کو پچھاڑتے ہوئے آگے تو بڑھ سکتے ہیں لیکن یہ کامیابی عارضی ہوتی ہے اور بہت جلد آپ منہ کے بل گرتے ہیں او رپھر کوئی آپ کو سہارا دینے والا بھی نہیں ہوتا۔ چاہت شیخ نے کہا کہ محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور مجھے میری توقعات سے بڑھ کر کامیابیاں مل رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں