صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کاسیکرٹری سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 8 دسمبر 2019 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے والد چودھری ارشد حسین اولکھ کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے، اتوار کے روزسیکرٹری سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چودھری ارشد حسین اولکھ شریف النفس اور ملنسار انسان تھے،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء کرے اور عدنان ارشد اولکھ سمیت خاندا ن کے تمام افراد کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں