پاکستان نے بچوں سے زیادتی کا ملزم برطانیہ کے حوالے کر دیا

ملزم کو حوالگی ایکٹ1972 کے تحت پروازبی اے260 کے ذریعے بھیجا گیا

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 28 جنوری 2020 14:30

پاکستان نے بچوں سے زیادتی کا ملزم برطانیہ کے حوالے کر دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28جنوری2020ء) پاکستان نے بچوں سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر کے برطانیہ کے حوالے کر دیا۔ ملزم کو حوالگی ایکٹ1972 کے تحت برطانیہ بھیجا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم اخلاق حسین بچوں کے ساتھ زیادتی کے معاملات میں ملوث تھا ۔مختلف مقدمات میں ملوث اخلاق حسین برطانیہ کو بھی مطلوب تھا جس پر برطانیہ حکام کی جانب سے پاکستانی حکام کو بتایا گیا تھا۔

اطلاعات ملنے پر ایف آئی اے کی جانب سے کارروآئی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد اسے سخت سیکیورٹی انتظامات میں ایئرپورٹ لے جایا گیا جہاں اسے پروازبی اے260 میں سوار کر کے برطانیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ برطانیہ کو بھی اخلاق حسین مختلف مقدما ت میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان میں بچوں سے زیادتی کے معاملات میں آئے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے ایک بل بھی منظور کیا گیا ہے جس کا نام زینب ایکٹ بل رکھا گیا ہے جو ننھی زینب کے نام سے منسوب ہے جسے دو سال قبل زیادتی کر کے قصور میں پھینک دیا گیا تھا۔ لیکن اب ایسے معاملات کی روک تھام کے لئے کام جاری ہے اور ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں سزا دینے کا عمل جاری ہو چکا ہے۔ اسی طرح پاکستان ایف آئی اے کی جانب سے کارروآئی کرتے ہوئے برطانیہ کی درخواست پر ایک ملزم کو برطانیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جو کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے معاملت میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جب ہمیں برطانیہ کی جانب سے اس شخص کے بارے میں بتایا گیا تو ہم نے کارروآئی کی اور کارروآئی کے دوران ثابت ہوا کہ یہ شخص بچوں سے زیادتی کے معاملات میں بھی ملوث تھا۔ لہذا اسے گرفتار کر کے برطانیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں