احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منظور

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں سماعت ملتوی

منگل 28 جنوری 2020 15:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) لاہورہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منظور کر لی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کیس درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ احد چیمہ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ 23 ماہ سے احد چیمہ گرفتار ہیں، ڈیڑھ سال سے ایل ڈی اے سٹی کا ریفرنس ہی نہیں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کیس کلوز ہو رہا ہے، ایل ڈی اے سٹی کیس پرسپریم کورٹ نے فیصلہ کر دیا ہے، ایل ڈی اے سٹی نے تمام متاثرہ افراد کو پلاٹس دینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس کیس میں احد چیمہ کی ضمانت منظور کر لی جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ احد چیمہ کے وکیل نے کہا کہ ایل ڈی ایل سٹی میں احد چیمہ کے علاوہ ایل ڈی اے کا کوئی بھی ملازم ملزم نہیں بنایا گیا۔فاضل بنچ نے عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں سماعت ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں