عدالتوں کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں ،ججز کاکمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنا نا گزیر ہے‘ چیف جسٹس ہائیکورٹ

ججز بھرپور دلچسپی اور دلجمعی کے ساتھ کورس میں شمولیت اختیار کریں‘ جسٹس مامون رشید شیخ کاپنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں خطاب

پیر 24 فروری 2020 19:42

عدالتوں کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں ،ججز کاکمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنا نا گزیر ہے‘ چیف جسٹس ہائیکورٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ عدالتوں کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں اس کے لئے ججز کا بھی کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنا نا گزیر ہے ،ججز بھرپور دلچسپی اور دلجمعی کے ساتھ کورس میں شمولیت اختیار کریں۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جنرل ٹریننگ پروگرام کے تحت 13ویں تربیتی کورس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اشترعباس، ڈسٹرکٹ جوڈیشری ریحان بشیر اور سیشن جج ہیومن ریسورس ساجد علی اعوان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی ججز کو سیکھنے کے بھرپور مواقع فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل افسران اکیڈمی سے سیکھے ہوئے قوانین اور علم کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور قوانین میں ہونے والی ترامیم اور نئے آنے والے قوانین پر عبور حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جوڈیشل افسران ایسے قوانین کے تحت بھی فیصلے دے دیتے ہیں جو ختم ہوچکے ہوتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ زیادہ دیر تک عدالتوں اور دفاتر میں کام کرنے سے ججز کا لائف سٹائل متاثر ہوتا ہے جبکہ طویل اوقات کار اور سخت محنت کی وجہ سے جوڈیشل افسران کی صحت متاثر ہونے کا احتمال رہتا ہے اس لئے ججز اپنے لئے کچھ وقت نکالیں اور روزمرہ ورزش کو لازمی اپنائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں