شہر بھر میں کسی بھی جگہ غیر قانونی مویشی منڈی نہیں لگنے دی جائے گی، سی سی پی او لاہور

شہر میں امن و امان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، عید الاضحیٰ، محرم الحرام، لاہور میں مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی کے انتظامات، کورونا ایس او پیز سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے سی سی پی او آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 جولائی 2020 18:49

شہر بھر میں کسی بھی جگہ غیر قانونی مویشی منڈی نہیں لگنے دی جائے گی، سی سی پی او لاہور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) شہر میں امن و امان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، عید الاضحیٰ، محرم الحرام، لاہور میں مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی کے انتظامات، کورونا ایس او پیز سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے سی سی پی او آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

سی سی پی او ذوالفقار حمید نے پولیس افسران کے افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن و سیکیورٹی محبوب رشید، ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک، ایس ایس پی ڈسپلن عبادت نثار، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر اور تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)



اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں کسی بھی جگہ غیر قانونی مویشی منڈی نہیں لگنے دی جائے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی اجازت کے بغیر لگنے والی غیر قانونی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ڈویڑنل افسران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل کوارڈینشن رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں نوسربازی اور چوری کی وارداتوں کو روکنے کیلئے ڈولفن اور پیرو فورس کا موثر پٹرولنگ سسٹم تشکیل دیا جائے۔ جبکہ سفید پارچات میں بھی ڈیوٹی لگائے جائے تاکہ مشکوک افراد کے ساتھ لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے مویشیوں منڈیوں کے حوالے سے سی ٹی او لاہور کو موثر اور جامع ٹریفک پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں کرائم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے افسران کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔

حساس مقامات کے گرد ونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو جاری رکھا جائے۔ روزانہ کی بنیاد پر تمام تھانوں کی حدود میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کئے جائیں۔ ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ملزمان کو ہرگز کوئی رعائیت نہ دی جائے، سوشل میڈیا پر فرقہ واریت اور انتہاء پسندی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیگی۔

انہوں نے ایس پی ڈولفن کو اے ٹی ایم مشینوں، بینکوں، شاپنگ سنٹرز اور مارکیٹوں کیلئے ازسرنو پٹرولنک نظام تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انوسٹی گیشن ونگ کو اشتہاریوں اور عدالتی مفروں کی گرفتاری کیلئے موثر اقدامات کا حکم دیا۔ اجلاس کے دوران شہر میں ہونے والی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی چوری وارداتوں کو روکنے کیلئے جدید میکانزم اپنانے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

عیدالاضحیٰ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نماز عید کے بڑے اجتماعات میں پر حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ عیدالاضحیٰ کے بڑے اور کھلے میدانوں میں اجتماعات کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، مساجد اور بڑے اجتماعات کو سیکیورٹی کے پیش نظر اے، بی، سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے۔ اجلاس کے اختتام پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ قانون شکنی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرواہی قبول نہیں ہو گی۔ سربراہ لاہور کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کی سیفٹی کا بھی خیال رکھا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں