پی آئی اے پر پابندی وزیر ہوا بازی کی کم عملی اور بیمار ذہنیت کی وجہ سے لگی‘شہبازشریف

جمعہ 10 جولائی 2020 19:36

پی آئی اے پر پابندی وزیر ہوا بازی کی کم عملی اور بیمار ذہنیت کی وجہ سے لگی‘شہبازشریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے پر پابندی وزیر ہوا بازی کی کم عملی اور بیمار ذہنیت کی وجہ سے لگی۔

(جاری ہے)

ٹویٹر بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ امریکہ سمیت مختلف ممالک کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔پی آئی اے پر پابندی وزیر ہوا بازی کی کم عملی اور بیمار ذہنیت کی وجہ سے لگی ۔وزیر ہوابازی نے اپنی ذمہ داری سے بچنے کے لئے یہ بیان دیا تھا دیکھیں پاکستان کو بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ ایوی ایشن انڈسٹری کے ساتھ وزیر موصوف نے کیا کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں