آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 ستمبر تک توسیع

ہفتہ 19 ستمبر 2020 16:37

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 ستمبر تک توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 23 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کر لیا۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز عدالتی سماعت پرمزید دو گواہان کے بیان قلمبند کئے گئے ‘احد چیمہ کو کیمپ جیل سے لا کر احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ‘عدالت میں اب تک 34 گواہان اپنے بیان قلمبند کرا چکے ہیں‘ نیب ریفرنس کے مطابق احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثے بنائے ‘احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں، احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو600 ملین کے قریب ہے‘ احد چیمہ نے اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور کے نام جائیدادیں بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں